چترال کے معززین اور عمائدین کا جرگہ ،سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر لڑنے کا عہد

اسلام آباد:چترال اور سوات کے معززین اور عمائدین کا جرگہ قلعہ دروش میں منعقد ہوا جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ چترال کے عوام بالخصوص مقامی نوجوان پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر لڑنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے تحریک طالبان پاکستان کی دہشت گردی کی مذمت کی اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔شرکاء نے چترال سکاؤٹس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مقامی کمیونٹی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی بھی یقین دہانی کرائی۔