شمالی وزیر ستان کے کامران خان نے امریکہ میں پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے کامران خان نے امریکہ میں پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے کامران خان نے امریکہ میں مشہور ایم ایس آئی کریٹرایوارڈز کی اینیمیشن کیٹگری میں پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ۔اس کامیابی پران کے اعزاز میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز میران شاہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کامران خان نے اپنی اس کامیابی کو وزیرستان اورملک بھر میں امن کی بحالی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ء کے نام کیا ۔تقریب میں کامران خان کی حوصلہ افزائی کیلئے انھیں جدید ترین سافٹ وئیرز پرمشتمل لیپ ٹاپ بھی دیاگیا تاکہ وہ گرافک کارڈز اور اینیمیشنز بنا سکیں اور اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار لاسکیں۔