جشن آزادی وزیرستان جیپ ریلی 13 اگست کو منعقد ہوگی

پشاور: خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی ، ضم اضلاع ٹورازم ونگ ، پاک آرمی اور فرنٹیئر 4×4 کلب کے تعاون سے 76ویں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں یوم آزادی وزیرستان جیپ ریلی 13اور 14اگست 2023کو منعقد ہوگی۔ جشن آزادی ریلی کا آغاز پشاور قیوم سپورٹس کمپلیکس صدر سے ہوگا جو کہ پہلے روز زرمک کے مقام تک جائے گی جبکہ دوسرے روز رزمک سے گومل زام ڈیم تک ریلی جائے گی ۔ریلی میں 50 سے زائد 4×4 جیپیں اور دیگر کیٹیگری کی گاڑیاں شرکت کررہی ہیں۔یوم آزادی کے دن پر گومل زام ڈیم جنوبی وزیرستان کے مقام پر 7کلومیٹر کے ٹریک پر ریس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ریس تین مختلف کیٹیگرز میں مشتمل ہوگی جس میں کیٹیگر ی اے میں ریس کی جیپ، کیٹیگری بی میں 2ہزار سی سی اور اس سے اوپر جبکہ کیٹیگری سی میں صفر سے 2ہزار سی سی کی گاڑیاں شرکت کرینگی۔ جشن آزادی کے موقع پر جیپ ریلی اور ریس کے انعقاد کا مقصد نہ صرف ان مقامات کی رونمائی کرنی ہے بلکہ ساتھ ساتھ ان علاقوں میںسیاحتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا ہے ۔ خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع میں بے شمار سیاحتی مقامات ہیں جو کہ سیاحوں کیلئے کھلے ہیں اور سیاح ان مقامات کا رخ کرسکتے ہیں