سوات: جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر،بریگیڈیئر ساجد اکبرکی بطور مہمان خصوصی شرکت

سوات:کمانڈر سوات بریگیڈیئر ساجد اکبر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور اور کرنل حامد کا بازیرا گراونڈ بریکوٹ میں جاری جشن آزادی کرکٹ اور ٹیبل ٹینس ٹور نامنٹ کی فائنل میچز میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں ٹور نامنٹ انتظامیہ کی جانب سے ان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع دیگر پولیس اور آرمی فورس کے افسران و جوانوں بھی موجود تھے۔ میچ کے اختتام پر بریگیڈیئر ساجد اکبر اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے فاتح ٹیموں کو ٹرافی اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔ آخر میں ڈی پی او سوات نے ٹور نامنٹ انتظامیہ، کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے سوات میں اتنا بڑا کھیل کا ایونٹ کروانے پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہو آگے بھی ایسے ایونٹ کیے جائیں تاکہ نوجوان نسل کھیلوں کی جانب راغب ہوں اور مختلف اقسام کے نشوں سے دور رہیں ویسے بھی جس جگہ کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے اسپتال ویران ہو جاتے ہیں دعا ہے ایسے ہی ایونٹ منعقد ہوتے رہیں اور میدان آباد رہیں۔