یاسین ملک کو کچھ ہوا تو کشمیر میں خونی انقلاب آئے گا

لاہور:کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ لاہور پریس کلب نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ، میں پریس کلب کی شکر گزار ہوں، یاسین ملک نے آزادی کا علم اٹھایا ، ساری خوشیاں ملک صاحب نے کشمیر پر قربان کیں ، ہندوستان کی حکومت کشمیریوں کے خون کی پیاسی ہے ۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ جب باہر کی دنیا ملک صاحب کو ملنے جیل میں گیے تو انھوں نے کہا کہ کشمیر کی جدو جہد کو سیاسی طور پر لیکر جائیں ۔ ملک صاحب تھرڈ ڈگری کا تشدد برداشت کرتے رہے ہیں ۔یاسین ملک کے خلاف 35 سال پرانے کیسز کی وجہ بنا کر گرفتار کیا جاتا رہا۔ مودی کو میں نے خط لکھا تھا کہ میرے شوہر کو اگر کچھ ہو گیا تو آپ اسکے زمہ دار ہوں گے ۔ جموں کی کورٹ کے دو تین بار یاسین ملک کو پیش کرنے کا کہا لیکن انھوں نے پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کی دس لاکھ کی آرمی کس سے ڈر رہی ہے ۔ یاسین ملک کو اگر کچھ ہوا تو کشمیر میں خونی انقلاب آئے گا۔ مودی ایک الیکشن جیتنے کے لیے یہ سب کچھ کر رہا ہے ۔مودی نے اپنے ہی ملک کو توڑنے کی سازش کردی ہے ۔مشال ملک نے کہا کہ کشمیری قوم نے آزاد ہو کر ہی رہنا ہے ۔ مودی نیوی کلیئر پاور کی طرف دھکیل رہا ہے اس خطے کو یاسین ملک کے نہیں یہ لوگ اپنی موت کے دن گن رہے ہیں ۔ میرا شوہر اس صدی کا مجاہد ہے ۔ دس لاکھ انڈین آرمی کا مقابلہ کر رہا ہے ۔ یاسین صاحب کے خلاف فیصلہ سنایا جاتا ہے تو کی انھیں بتایا جاتا ہے ۔ اور پھر وہ مسکراتے ہیں ۔ یاسین ملک صرف میرے شوہر کا نام نہیں ہے یہ سارے کشمیر کا نام ہے ۔ یاسین ملک کو سول رائٹس نہیں دیے جارہے ۔ہم کبھی پر امن احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹے ۔انہوں نے کہا کہ اگر امن کو دنیا نے نہیں سنا تو سب کے سب مسلحہ تحریک پر چلے جائیں گے ۔ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے ۔ پاکستان حکومت سے بھی کہتی ہوں کہ اقوام متحدہ میں بس تقریر کرنے سے کچھ نہیں ہو گا ۔مودی اگر تم ایک لیڈر بن گئے ہو تو یاسین ملک کی طرح لوگوں میں نکل کے دکھا ۔ یاسین ملک کو جان کی پروا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی کے سارے منصوبے بس تباہی کے ہیں ۔ وہ انڈیا کی قبر کھود رہا ہے ۔ کشمیر میں تو سارے کے سارے انڈین لاکر بسائے جارہے ہیں۔