عدالتی احکامات،ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے 170 کلو گرام دھماکہ خیز مواد تلف کردیئے

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان پولیس تھانہ کلاچی اور سی ٹی ڈی کے 62 مقدمات میں پکڑا جانیوالا تقریباً 170 کلو گرام دھماکہ خیر مواد عدالتی حکم پر تلف کردیاگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالروف بابر قیصرانی کی ہدایت پر انچارج بم ڈسپوزل یونٹ ڈیرہ عنایت اللہ ٹائیگر نے سی ٹی ڈی اور تھانہ کلاچی کے 62 دہشت گردی کے مقدمات میں پکڑا جانیوالے دھماکے خیز مواد جس میں 51.5 کلو گرام بارود،02 عدد خودکش جیکٹس،06 عدد آئی ای ڈیز،159 عدد نان الیکٹرک ڈیونیوٹر، 27 الیکٹرکڈیونیٹر، 06 عدد ایمپکٹ فیوز،196 فٹ پراٹما کارڈ،103 عدد ہینڈ گرنیڈ،28 عدد RPG راکٹ گولے،12 عدد مارٹر گولے سمیت مجموعی طور 170 کلو گرام کے قریب بارودی مواد کو عدالتی حکم پر جج صاحبان کی موجودگی میں دھماکہ کرکے تلف کردیاگیا،انچارج بی ڈی یو عنایت اللہ ٹائیگر نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ تلف کیا گیا مواد انسان جان و مال کیلئے انتہائی خطرناک ہوسکتا تھا جس آج الحمدللہ بغیر کسی نقصان کے تلف کرکے عوام کی جان کی محفوظ بنا لیا ہے۔