مردان: پاک فوج کے حق میں تکریم ناموس شہداء ریلی

مردان: مرکزی تنظیم تاجران مردان(ظاہر شاہ گروپ) کے زیراہتمام تکریم ناموس شہداء ریلیاں نکالی گئی سینکڑوں تاجروں نے پی آرسی چوک سے پنجاب رجمنٹ سنٹر کے گیٹ تک مارچ کیا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کی زبردست نعرہ بازی کرکے فوجی جوانوں پر گل پاشی کی گئی تفصیلات کے مطابق مرکزی تنظیم تاجران ظاہر شاہ گروپ کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں تکریم ناموس شہداء ریلیاں نکالی گئیں مرکزی ریلی پی آرسی چوک کے قریب پارک سے صوبائی جنرل سیکرٹری اور مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ظاہرشاہ کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں تاجروں نے پلے کارڈز اور قومی جھنڈیاں اٹھارکھی تھیں پلے کارڈز پر پاک فوج زندہ باد اورکے پی پولیس زندہ باد کے نعرے درج تھے ریلی کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ،مرکزی تنظیم کے چیئرمین غلام سرور صراف،جنرل سیکرٹری وقار علی بادشاہ اوردیگر کی قیادت میں روانہ ہوئی شرکاء پاک فوج زندہ باد کی فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے پنجاب رجمنٹ سنٹر ایوب گیٹ پہنچے جہاں نومئی کو شرپسندوں نے کارگل کے ہیرو کرنل شیرخان شہید کا مجسمہ جلاکر توڑ پھوڑ کی تھی وہاں فوج کے حق میں نعرہ بازی کی اس دوران پاک فوج کے جوان ریلی میں گھل مل گئے تاجروں نے فوجی جوانوں پر گل پاشی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرظاہرشاہ نے کہاکہ پاک فوج ہمارے سرحدوں کے نگہباں ہیں آزمائش کی ہر گھڑی میں ہماری افواج قوم کی خواہشات اور امنگوں پر پوری اتری ہے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری فورسسز کی قربانیاں لازوال ہیں ظاہر شاہ نے کہاکہ شرپسند کسی قسم کے رورعایت کے قابل نہیں ان کو نشانہ عبرت بنایاجائے مقررین نے کہاکہ پاک فوج مشکل اورمصیبت کی ہر گڑھی میں عوام کے ساتھ رہی ہے انہوں نے کہاکہ قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہے ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔