پشاور اور مردان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

پشاور: ایپکا پاکستان نے مردان اور پاکستان مسلم لیگ ن پی کے 70 نے پشاور میں افواج پاکستان کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، مسلم لیگ ریلی کی قیادت صوبائی نائب صدر فضل اللہ داؤدزئی کررہے تھے ۔ریلی چارپریزہ چوک سے شروع ہوئی جس میں سینکڑوں لوگ شریک ہوئے فقیر کلے چوک میں تاجربرداری کے صدر صاحب روزاورجنرل سیکرٹری نوربادشاہ،لیگی رہنما سراج خان نے سینکڑوں گاڑیوں پرمشتمل ریلی کااستقبال کیا۔پاکستانی فوج زندہ باد کے نعروں کے ساتھ ریلی قلعہ بالاحصار پہنچی جہاں پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فضل اللہ داؤدزئی،فرہاد علی،ڈاکٹرسفیراللہ،سرتاج خان،عباد علی،ملک جمیل اورایم ایس ایف کے صوبائی صدر منصف خلیل،سینئرنائب صدر مصورآفریدی اور دیگرنے کہاکہ تحریک انصاف اب ایک سیاسی جماعت کی بجائے ملک دشمن دہشتگردوں کا ٹولہ بن چکی ہے عدلیہ اپنی غیرجانبداری ثابت کرے اورلاڈلے کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے ،ریلی کے شرکاء نے اس عزم کااظہار کیاکہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اورملک سلامتی کیلئے مسلم لیگ ن اپناکرداراداکریگی بعدازاں ریلی کے شرکاء نے پشاورپریس کلب تک مارچ کیا۔ ممبر کنٹونمنٹ بورڈ فیضان خان ناظم کی جانب سے پاک فوج کے حق ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی صدر روڈ سے سٹیڈیم چوک تک نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھو ں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممبر کنٹونمنٹ فیضان خان ناظم نے کہاکہ پاک فوج کے شہدا ماتھے کا جھومر ہیں، سب سے پہلے پاکستان، پاک فوج ہمارا فخر ہے،انکا کہنا تھا کہ فوج ہماری محافظ ہے، انکے خلاف بولنے والے ملک سے مخلص نہیں،پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار پی کے 78 ارسلان نے کہا کہ اپنے دفاعی اداروں پر حملے کرکے دشمن کو خوش کرنے والے مخلص ہیں، 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن سب سے پہلے پاکستان ہی.ریلی کے شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور اختتام پر پاک فوج کے جوانوں پر گل پاشی کی گئی۔مردان میں مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان اورنگزیب کشمیری کی زیر قیادت ایم ایم سی ہسپتال میں سرکاری ملازمین نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان ریلی نکالی۔ ریلی میں ملازمین نے پلے کارڈ،قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے،پاک فوج کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی. اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ ہم خون کے آخری قطرے تک پاک آرمی کے ساتھ دینے اور ملک وقوم پر کسی بھی صورت میں آنچ نہیں آنے دینگے۔انہوں نے مزید کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔اور اس واقعہ میں ملوث افراد کا ٹرائل آرمی کورٹ میں چلایا جائے۔تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کریں کہ فوجی تنصیبات پر حملے اور شہداء کے مجسمے کو کو نذر آتش کریں۔