بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن، حکومت اور پاک فوج کی صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور معاونت

کوئٹہ: بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن، حکومت اور پاک فوج کی صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور معاونت، صوبے میں صحت، تعلیم، کھیل اور روزگار کے منصوبوں میں بھرپور کاوشیں کی جا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور پاک فوج کی بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور معاونت، صوبہ صحت، تعلیم، کھیل اور روزگار کے منصوبوں میں ترقی کی منازل طے کرنے لگا،بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بے شمار سرگرمیوں کا انعقاد ہوا جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔بلوچستان کے شہر تربت اور گوادر میں خصوصی طور پر عید میلوں کا انعقاد ہوا، مختلف پروگرامز میں 6 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ خاران میں قرات کے مقابلے ہوئے جن میں 100 سے زائد طلباء اور دیگر افراد نے حصہ لیا۔اس کے علاوہ ضلع دٴْکّی، کیچ، پنجگور اور سبی میں فٹبال میچز کھیلے گئے ،ہزاروں تماشائی لطف اندوز ہوئے۔ جبکہ ضلع موسی خیل، کیچ، بارکھان اور چاغی میں کرکٹ میچز کے بھی مقابلے منعقد کئے گئے۔لسبیلہ اور کیچ میں تقریری مقابلوں میں 350 سے زائد افراد نے حصہ لیاجبکہ ڈیرہ بگٹی اور نوشکی میں مباحثے کا مقابلہ ہوا جس میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ضلع واشک اور چمن میں ملیریا سے بچاو کے بارے میں آگاہی ریلی نکالی گئی۔ جبکہ لسبیلہ میں میڈیکل کیمپ کے انعقادکے دوران سینکڑوں افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔