آب زم زم کیلئے اضافی رقم لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں

اسلام آباد:مذہبی امور کے وزیر سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ اس سال حج انتظامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔آج ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ حج کے متعلق انتظامات کا خودنگرانی کررہے ہیں ۔طلحہ محمود نے کہاکہ عازمین حج سے پیکج سے زائد وصولی نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ حج پیکج میں اب زم زم کے پیسے بھی شامل ہیں انہوں نے کہاکہ آب زم زم کیلئے اضافی رقم لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔