نازیہ اقبال نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی

پشاور:پشتو کی معروف گلوکارہ نازیہ اقبال نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں نازیہ اقبال سابقہ شوہر جاوید فضا کے ساتھ بیٹھی اور یہ کہتی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ نازیہ اقبال بقائم ہوش و حواس جاوید فضاء سے طلاق چاہتی ہیں کیونکہ ان کا جاوید فضا کے ساتھ مزید گزارہ نہیں ہو رہا۔اس کے جواب میں جاوید فضاء کہتے ہیں کہ میں نازیہ اقبال کو طلاق نہیں دینا چاہتا تاہم یہ اپنی مرضی سے طلاق مانگ رہی ہیں۔ اس کے بعد جاوید فضاء تین مرتبہ انہیں طلاق دیتے ہیں۔ویڈیو میں نازیہ اقبال رنجیدہ جبکہ ان کے سابقہ شوہر بظاہر برہم نظر آتے ہیں، دونوں میاں بیوی کے درمیان وجہ طلاق کیا بنی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا.پختون معاشرے میں نوجوان طلاق کے نام سے ابھی تک ناواقف ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں یہ ایک ناپسندیدہ کام ہے اب سوشل میڈیا پر ویڈیوز تک اپلوڈ کی جاتی ہے بہت سارے بچوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہوگی اس سے معاشرے پر غلط اثر پڑھتا ہے۔