چھٹے بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے شروع

راولپنڈی: چھٹے بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ (پی اے ٹی ایس ) مقابلے 2023 کی افتتاحی تقریب انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں منعقد ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے میں پاکستان آرمی کی 7 اور 10 بین الاقوامی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،جن میں بحرین، سعودی عرب ، مراکش، ازبکستان، تھائی لینڈ، اردن، امریکہ، عراق، قازقستان اور قطر کی ٹیمیں شامل ہیں۔3 مبصر ممالک، آذربائیجان، میانمار، اور نائیجیریا بھی 6ویں بین الاقوامی پی اے ٹی ایس مقابلے کا حصہ ہیں۔60 گھنٹے طویل سخت مقابلہ 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ مقابلہ جسمانی برداشت، ذہنی چستی کو چانچنا اور لڑاکا ٹیموں کی حکمت عملی کی مہارت کا جائزہ لینے پر مبنی ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران مقابلے نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے اور یہ ایک بین الاقوامی پی اے ٹی ایس مقابلہ بن گیا ہے جس میں حصہ لینے والی ٹیمیں کو ایک دوسرے کے ساتھ خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تجر بانت سے سیکھنے اور اپنے تجربات شیئر کرنے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ 37 ڈویژن اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔