پی ٹی آئی کا عمران خان کی تقاریر پر پابندی عدالت میں چیلنج کرنیکا اعلان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر پر پابندی کے حکم کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل گھبرا چکی ہے، عمران خان کی آواز دبانے کی ایک اور مذموم کوشش میں امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کی تقاریر اور بیانات کو ٹی وی پر چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے، ہم اس حکم کو عدالت میں چیلنج کریں گے، میڈیا اس حکم کو خود بھی چیلنج کرے۔خیال رہے کہ پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی، پیمرا نے عمران خان کی تقاریر اور بیانات پرپابندی سے متعلق سیٹلائٹ چینلز کو احکامات جاری کیے ہیں