عالمی برادری مقبوضہ فلسطین اورکشمیر کے عوام کی حفاظت کیلئے مشترکہ کوششیں کرے

اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین اور بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حفاظت کےلئے مشترکہ کوششیں کرے۔ نیو یارک میں اقوا م متحدہ کےز یر اہتمام نسل کشی ، جنگی جرائم، اخلاقی صفائی اور انسانیت کے خلاف جرائم سے حفاظت کے موضوع پر ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان کے ڈپٹی مستقل سفیر عامر خان نے کہا کہ گزشتہ سات عشروں سے بھارت نے زبر دستی اور دھوکے سے کشمیریوں کے حق خودارادیت سے انکار کیا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعدد قرار دادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے دنیا کی توجہ بھارت کے بی جے پی حکومت کے زیر سرپرستی ہندوتوا کے اہلکاروں کو منظم مہم کی طرف مبذول کرائی جنہوں نےمسلمانوں کا مسلسل قتل عام اور شہریوں کی زندگیاں اجیران کررکھی ہیں۔