الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے مزید43 اراکین قومی اسمبلی کوڈی نوٹیفائی کر دیا۔ بدھ کوالیکشن کمیشن سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جن اراکین کوڈی نوٹیفائی کیاگیاہے ان میں این اے 23 چارسدہ سے تاج انور،این اے 39 ڈی آئی خان سے محمدیعقوب شیخ، این اے 41 باجوڑ سے گل ظفرخان، این اے47 اورکزئی سے جوادحسین،این اے 55 اٹک سے طاہرصادق،این اے64 چکوال سے ذوالفقار علی خان، این اے 85 منڈی بہائوالدین سے حاجی امتیاز احمدچوہدری، این اے 94 خوشاب سے ملک محمد احسان اللہ خان، این اے105 فیصل آباد سے رضا نصراللہ، این اے 113 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محمد ریاض خان، این اے 114 جھنگ سے محمد محبوب سلطان، این اے 116 سے محمد امیر سلطان،این اے119 شیخوپورہ سے راحت امان اللہ بھٹی، این اے 149 ساہیوال سے رائے محمد مرتضیٰ اقبال، این اے161لودھراں سے میاں محمد شفیق، این اے 170 بہاولپورسے محمد فاروق اعظم ملک، این اے 179 رحیم یار خان سے جاوید اقبال،این اے 181 مظفر گڑھ سے محمد شبیر علی، این اے 188 لیہ سے نیاز احمد، این اے 189 ڈیراغازی خان سے خواجہ شیرا محمود، این اے 192 ڈیرا غازی خان سے سردار محمد خان لغاری، این اے 194 راجن پور سے سردار نصراللہ خان دریشک، پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں سے منزہ حسن، ڈاکٹر ثمین عبدالرحمن بخاری، ثوبیہ کمال خان، نوشین حامد، روبینہ جمیل، فوزیہ بیگم، رخسانہ نوید، تاشفین صفدر، سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں سے سیما ندیم، غزالہ سیفی، نصرف واحد، خیبر پختونخوا سے خواتین کی مخصوصی نشستوں سے نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک، ساجدہ بیگم،نورین فاروق خان، عظمیٰ ریاض، ظل ہما، شاہین ناز، غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں سے لال چند ، شنیلہ روتھ، جئے پرکاش، جمشید تھامس شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ان اراکین کے استعفے منظور کرنے کے بعد الیکشن کمیشن سے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔