پاکستان تحریک انصاف کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 44 اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔چند روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد مستعفی پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کی مجموعی تعداد 79 ہو گئی تھی،سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کیونکہ سپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لئے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ اس بارے میں اسپیکر قومی اسمبلی کو ای میل بھی کر دیا ہے، اب اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی، انہوں نے تمام ارکان کی لسٹ بھی ٹوئٹ میں شئیر کی۔