آل بلوچستان شہداءہاکی ٹورنامنٹ: برنی ہاکی کلب اور شہید میر علی نےفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کوئٹہ: پہلے آل بلوچستان شہداءہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے میں برنی ہاکی کلب اور شہید میر علی کرد ہاکی کلب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔بلوچستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سےنوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے زیر سرپرستی نواب غوث بخش رئیسانی ہاکی گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں برنی ہاکی کلب نے پنلٹی سٹروکس کے بعد شہدا ہاکی کلب کو شکست دی۔دوسرے سیمی فائنل میچ میں شہید میر علی کرد ہاکی کلب نے ہزارہ کمبائنڈ ہاکی کلب کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے تینوں گول اسامہ نے کر کے ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا