کوئٹہ : پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک سر زمین پارٹی نے ریلی نکالی

کوئٹہ : پاک فوج کے حق میں پاک سر زمین پارٹی کے صوبائی نائب میر عبد الستار جمالی کی قیادت میں مچھلی پل سے شاندار ریلی نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی یوبی ایل چوک پر جلسے کی شکل اختیار کر گئی اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے صوبائی نائب صدر میر عبدالستار جمالی، متحدہ لیبر فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی صدر علی بخش جمالی،سیاسی و سماجی شخصیت سرکردہ محمد صدیق خان عمرانی،متحدہ لیبر فیڈریشن جعفرآباد اوستامحمد کے صدر محمد پناہ چانڈیہ،مونسپل کارپوریشن اوستامحمد کے صدر عبد الخالق بنگلزئی،سنی رابطہ کونسل کے رہنما محمد صلاح جمالی، کسان اتحاد جعفرآباد اوستامحمد کے صدر سلطان احمد جمالی،محب وطن پارٹی ضلع اوستامحمد کے صدر خادم حسین اتیرا، پی پی یو کے ضلعی صدر ملک مشتاق احمد مستوئی و ودیگر نے خطاب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے نوجوانوں نے اس دھرتی کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ہم پاک فوج اور اپنے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج و اداروں کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں اور انکے خلاف باتیں کرنے والے کسی کے خیر خواہ نہیں ہیں ہم پاک فوج اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جنہوں نے پاک فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔