ایف سی بلو چستان کی جانب سے ڈگری کالج ہوشاب میں واٹرسپلائی سکیم کا افتتاح

کوئٹہ: ضلع کیچ میں ایف سی بلو چستان کی جانب سے ہو شاب ڈگری کالج میں واٹرسپلائی سکیم کا افتتاح کردیا گیا، صوبہ بلو چستان کی پسماندہ علاقوں میں پاک ارمی اور ایف سی کی جانب سے سکولوں کی تعمیر اور صاف پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہے اس سلسلے میں ڈگری کالج ہو شاب کے معذور طالب علم عبدالرزاق نے کالج میں واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایف سی حکام اور طلباء بھی موجود تھے۔ مذکورہ کالج میں صاف پانی کی فراہمی کا ایک بڑا مسئلہ تھا جسے ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے کراچی میں قائم این جی او، سیچر ڈے ویلفیئر گروپ کے تعاون سے، پانی کی فراہمی کا نظام نصب کرکے حل کیا۔ واضح رہے کہ بارش کے پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کی وجہ سے ضلع کیچ میں صاف پانی کی قلت ہے۔ ایف سی کی اس کاوش کو کالج کے طلباء اور اہل علاقہ نے خوب سراہا