ایف سی بلوچستان( نارتھ) کی جانب سے قلعہ سیف اللہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

کوئٹہ:ایف سی بلوچستان( نارتھ) کی جانب سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مرغہ فقیر زئی 134 وینگ ضلع قلعہ سیف اللہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 6 کرکٹ ٹیمز نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جینیسریز اور ٹائیگر الیون کی ٹیمز کے مابین کھیلا گیا، جینیسرز فائنل میچ جیت کر کرکٹ ٹورنامنٹ 2022 کی چیمپیئن ٹیم قرار پائی۔ٹورنامنٹ میں مقامی عمائدین اور نوجوانوں نے ذوق و شوق سے شمولیت کی اور ایف سی بلوچستان کی طرف سے منعقدہ اس صحت مند ایکٹیویٹی کو سراہتے ہوئے ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔ٹورنامنٹ کا اختتام تقسیم انعامات کی تقریب سے ہوا جس میں کمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ سکاوٹس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ٹورنامنٹ کی فاتح اور رنر اپ ٹیمز میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر کمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ سکاوٹس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقامی عمائدین اور نوجوانوں کی ٹورنامنٹ میں ذوق و شوق سے شمولیت کو سراہا اور یقین دلایا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ مستقبل میں بھی اسی طرح صحت مندانہ سرگرمیاں منعقد کرواتی رہے گی۔