ایف سی بلوچستان کی طرف سے مستحقین میں راشن کی تقسیم

کوئٹہ: فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے دکی میں مستحق اورنادار خاندانوں میں راشن تقسیم کیاگیا جس پر مقامی افراد نے فرنٹیئر کور بلوچستان کے جذبہ خیرسگالی کا شکریہ ادا کیا،کلی حاجی محمد انور کمال خیل ناصر میں ایف سی ضلع دکی87 ونگ کے کرنل نعمان محبوب ملک کی جانب سے غرباء میں راشن تقسیم کرنے کا اہتمام کیا گیا جس میں 30متا ثرہ خاندان میں راشن تقسیم کئےگئے جس میں اشیا خردونوش کی تمام چیزیں موجود تھی اس کا مقصد مستحق افراد میں غذائی قلت کو پورا کرنا تھا اس کے علاوہ متاثرین میں گرم کپڑے، سویٹرز اور گرم چادریں بھی تقسیم کی گئی ،فرنٹئیر کور بلوچستان ریلیف کے اس کارخیر کو جاری رکھے گی۔ متاثرہ خاندانوں اور مقامی افراد نے جذبہ خیرسگالی کو سراہتے ہوئے ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔