ایف سی بلوچستان کی جانب سے ضلع ہرنائی میں قبائلی عمائدین کے ساتھ جرگے کا انعقاد

کوئٹہ:ایف سی بلوچستان کی جانب سے ضلع ہرنائی میں قبائلی عمائدین کے ساتھ جرگے کا انعقاد۔ جرگے میں ضلع ہرنائی کے قبائلی عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سول انتظامیہ کے حکام نے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے مقامی عمائدین کو آگاہ کیا۔ہرنائی، شاہرگ اور کھوسٹ میں تقریبا 3.5 ملین کی لاگت سے 24 ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف سی بلوچستان اور انتظامیہ کی جانب سے ہرنائی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے مسائل کے حل کرنے کی یقین دہانی پر ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔