کوہلو: آل بلوچستان مرحوم چوہدری نعیم فٹبال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل ہزارہ کلب لورالائی نے جیت لیا

کوہلو: آل بلوچستان مرحوم چوہدری نعیم فٹبال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل ہزارہ کلب لورالائی نے جیت لیا، آل بلوچستان مرحوم چوہدری نعیم زرکون فٹبال ٹورنامنٹ کےسلسلےمیں بہار فٹبال کلب دکی اور ہزارہ کلب لورالائی کےدرمیان کانٹےدار کوارٹر فائنل میچ کھیلا گیا جو 2/2 گول سےبرابر رہا اور پنلٹی کک کےذریعے بہار کلب دکی کو شکست کا سامنا کرناپڑا، میچ کے مہمان خصوصی لیفٹنٹ کرنل عمران نذیر تھے،جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع ملک شاہنواز زرکون ، خانزادہ کریم اللہ ناصر ، ایس پی کوہلو ، ایس ایچ او کوہلو ، چوہدری فہیم زرکون اور دیگر بھی موجود تھے ۔