خیبر پختونخوا کی ترقی کیلئے 63ارب روپے لاگت کے 69منصوبوں کی منظوری

پشاور: صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے خیبر پختونخوا کی ترقی کے لئے 63ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دیدی۔یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ ترقی و منصوبہ سازی خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت پی ڈی ڈبلیو پی منعقدہ ا اجلاس میں دی گئی جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں ن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی بہتری کے لیے سی اینڈ ڈبلیو، صحت، اعلیٰ تعلیم، آبپاشی، جنگلات، زراعت، کھیل اور پبلک ہیلتھ انجینرنگ سے متعلق 69 منصوبوں پر غوروخوض کے بعد انکی منظوری دیدی۔پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں نوجوانوں کے لئے 5 ارب روپے کے ایمپلائبل ڈیجیٹل سکلز منصوبے کی منظوری دی گئی جسکے تحت انڈسٹری کو درکار جدید سکلز نوجوانوں کو سکھائی جائیں گی۔منصوبے سے 84,000 نوجوانوں کو بنیادی، ایڈوانس اور ہائی امپیکٹ ٹریننگ دی جائی گی۔دیگرمنظور شدہ منصوبوں میں جنگلات کے شعبے میں خیبرپختونخوا میں ہائی ویلیییو چلغوزہ پائن کے جنگلات کی ویلیو چین ڈویلپمنٹ،ضلع کوہاٹ میں توغ مانگارہ سفاری پارک کی اپ گریڈیشن، پاکستان میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور مقامی معاش کو بہتر بنانے کے لیے کمیونٹی کے زیر انتظام محفوظ علاقوں کو مضبوط بنانا، آر ای ڈی ڈی کے لیے ڈیزیگنیٹڈ جنگلات کے کاربن اسٹاک کی اسیسمنٹ اور خیبر پختونخوا میں کاربن کریڈٹ مارکیٹنگ کو فروغ دینا، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں چلغوزہ اینٹروینشن اور تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا، ضم شدہ علاقوں میں این ٹی ایف پی اینٹروینشن کے ذریعے لایئلیوڈ کے مواقع کو فروغ دینا، نئے ضم شدہ اضلاع میں قدرتی وسائل کی ترقی، جنگلات اور ماحولیات کے شعبے میں اینویٹیو اینٹروینشن، زراعت کے شعبے میں جنوبی اضلاع میں ماڈل ڈیری فارمز کا قیام، پبلک ہیلتھ اینجینرنگ کے شعبے میں ضلع نوشہرہ کے مختلف یونین کونسلز میں سولر بیس ٹیوب ویل کی تعمیر و بحالی، ضلع مردان یونین کونسل غلہ ڈھیر، محبت آباد ہوتی، پار ہوتی، سکندری اور گلی باغ میں سڑکوں، فلڈ پروٹیکشن ورکس،کلورٹس اور ڈرین کی تعمیر و بہتری، صحت کے شعبے میں ضلع سوات میں سعودی فنڈ برائے ترقی کے تحت ذاکر خان شہید ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ کے لیے آلات کی فراہمی اور (فیز-I) میں پیڈز ہسپتال کے لیے طبی اور آٹی آلات، فرنیچر اور فکسچر کی خریداری،مالی سال 2023 – 2022 کے لیے نئے ضم شدہ اضلاع کے ریگولرائزڈ پروجیکٹس کو تنخواہوں اور آپریشنل لاگت کی فراہمی، پاڑہ چنار ڈی ایچ کیو ہسپتال ضلع کرم کی اپ گریڈیشن، سڑکوں کے شعبے میں دریائے سندھ پر کلور کوٹ پل کی اپروچ سڑکوں کی تعمیر، جنوبی وزیرستان وانا جنڈولہ روڈ کی بحالی مین کرامہ روڈ سے عمراخیل موشے تک سڑک براستہ جزوبہ اور مین وانا طیارہ سے فقیر راغزئی تک سڑک کی تعمیر،،ضلع سوات وینئی تا گٹ روڈ (نئی الائنمنٹ) فزیبلٹی اسٹڈی، ڈیزائن اور بلیک ٹاپنگ،ضلع مانسہرہ بکریال سٹی روڈ کی سی پیک انٹر چینج سے ایم این جی روڈ تک سڑک کی بہتری اور بحالی، ضلع مردان کے یونین کونسلز بخشالی، گجرات، دیہی مردان، باغیچہ ڈھیری، شاہ بازگھری، گاڑی دولت زئی، گریہ، فاطمہ، بابینی وغیرہ میں مختلف سڑکوں کی تعمیر و بحالی، ضلع ایبٹ آباد میں چاکر کاکول سے گلی بنیاں تک اور مختلف یونین کونسلز میں سڑکوں کی تعمیر اور بحالی، ضلع شمالی وزیرستان میرالی مدی خیل روڈ کی تعمیر، اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ضلع خیبر ڈورہ نہر میں گورنمنٹ ڈگری کالج اور لنڈی کوتل میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا قیام،ضلع سوات مٹہ میں گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا قیام، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے شعبے میں خیبرپختونخوا میں ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں 100 امتحانی ہالز کا قیام،ضلع صوابی میں پرائمری، مڈل اور ہائی سکولوں کا تعمیر نو اور اپ گریڈیشن، خیبر پختونخوامیں ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں 142 سائنس لیبز کا قیام،کھیل کے شعبے میں ضلع مردان، چترال اور دیر پائین میں سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر اور قیام، ورکس اینڈ امپلیمینٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے لیے عمارت کی تعمیر، ضلع ہری پور اور بنوں میں انڈور جمنازیم کی تعمیر، آبپاشی کے شعبے میں ضلع مردان کے مختلف یونین کونسلز میں کینال پٹرول روڈ کی تعمیر و بحالی، پلوں اور نکاسی آب کے نظام کی تعمیر نو، مختلف نالوں کی زرعی اراضی کے حفاظت کے لیے سیلاب سے بچاؤ کے ڈھانچے کی تعمیر اور بہتری وغیرہ، ضلع ڈی آئی خان شکر مان خیل ایریا گٹ الگڑ سب ڈویژن کے لیے فلڈ پروٹیکشن وال کی تعمیر، انڈسٹیریز کے شعبے میں ایس آئی ڈی بی کے بند یونٹس (ایچ ڈی سی بونی اپر چترال، گابا سنٹر گاری حبیب اللہ، کارپٹ سنٹر اوگی مانسہرہ اور پٹی ٹریننگ سنٹر پتن کوہستان) کی بحالی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے لیے قابل روزگار ڈیجیٹل ہنر کے اقدامات اور ڈیٹا سینٹر کی اپ گریڈیشن، رورل ڈوویلیمپنٹ کے شعبے میں ضلع ٹانک میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلین کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی، تفصیلی ڈیزائننگ اور نگرانی وغیرہ شامل ہیں۔