منشیات سے پاک پشاور سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

پشاور: کمشنر پشاورریاض محسود اور ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں ریجنل سپورٹس اینڈ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز کی نگرانی میں، منشیات سے صحت یاب ہونے والے افراد کے لئے پہلامنشیات سے پاک پشاور سپورٹس فیسٹیول طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور میں منعقد کرایا گیا، خیبرپختونخوا حکومت کی ڈرگ فری پشاور کے نام سے شروع کردہ مہم کے دوسرے مرحلے میں منشیات کے عادی افراد کو پشاور کی گلیوں، سڑکوں، گندگی کے ڈھیروں اور ریل کی پٹڑیوں سے اٹھا کر بحالی مراکز میں علاج کرایا جا رہا، اب تک پشاور سے کل 2600 افراد کی بحالی کے مراحل مکمل ہونے جا رہے ہیں، جہاں پر منشیات سے بحالی کے بعد انکی،سماجی شمولیت پر بھی کام جاری ہے، اور ڈرگ فری پشاور سپورٹس فیسٹیول بھی اس عمل کا ایک حصہ ہے، فیسٹیول میں منشیات بحالی مراکز جن میں کئیر ویلفئیر آرگنائزیشن،الخدمت فاؤنڈیشن، ڈاکٹر خواجہ یونس بحالی مرکز، انجمن سماجی بہبود، دوست فاونڈیشن اور دا حق آواز بحالی مراکز کی ٹیموں نے شرکت کی، فیسٹیول میں ٹوٹل پانچ ایونٹس ہوئے جس میں سو میٹر ریس، رسہ کشی، والی بال، بیڈ منٹن اور کرکٹ شامل تھے‘فیسٹول کا افتتاح ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عمران،ریجنل سپورٹس آفیسر ذاکراللہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گل رخ، اے ڈی سی ڈاکٹر اختشام الحق، اے ڈی سی شیبا گل، اے ڈی سی تانیہ شاہین سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھیل منشیات سے پاک پشاور مہم کا ایک حصہ ہیں‘یہ انکی نفسیاتی اور جسمانی نشونماء کے لئے بہت اہم ہیں‘کھیل کے ذریعے بحال ہونے والے افراد کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنانے جارہے ہیں‘۔پہلے مرحلے میں 1200افراد کی بحالی کی گئی تھی اور اب۔اس وقت 1305 افراد کی بحالی مختلف رہیب سینٹر میں ہو رہی ہے‘شہر کو نشئی افراد سے پاک کر دیا گیا ہے‘صوبائی حکومت کی احکامات پر عمل کرتے ہوئے باقی نشئی افراد کو بھی معاشرے کارآمد شہری بنایا جائے گا۔