پی ٹی آئی والوں نےجنرل قمر جاویدباجوہ کیخلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلایا؟

اسلام آباد:جنرل باجوہ کیخلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کون چلا رہا ہے؟ لائیو شو میں مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عثمان ڈارمیں بحث چھڑ گئی۔مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف والے بے شرم اور بزدل ہےکیا علی آمین گنڈاپور کسی خلا سے آیا ہے جن جنرل قمرباجوہ کے خلاف ٹوئٹ کئے،قاسم سوری،اسد عمر،فواد چوہدری ،پی ٹی آئی کے خواتین ایم این ایز اور تحریک انصاف سے جڑے لوگوں نے سوشل میڈیا پر خاص طور پر جنرل قمر جاویدباجوہ کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ کون تھا وہ باجوہ، قمر جاویدباجوہ و ہ تھے جس نے پی ٹی آئی کو بیساکھیاں اور سہارا دیکر پی ٹی آئی کیلئے مثبت رپورٹنگ کی اور انکی حکومت چلائی اور ساڑھے تین سال پورے کئے،پی ٹی آئی حکومت چلانے کی قابل ہی نہیں تھی،عمران خان کی22 سالہ کیریئر ایک طرف اور باجوہ کی ساڑھے تین سالہ خدمات دوسری طرف کیونکہ پی ٹی آئی تو تانگہ پارٹی بن چکی تھی،اگر عمران خان فوج سے تعصب نہیں رکھتا تو ابھی تک نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد کیوں نہیں دی۔