ایف سی بلوچستان کی جانب سے ژوب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور سیلاب زدگان میں راشن کی تقسیم

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے ژوب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور سیلاب زدگان میں راشن کی تقسیم کی گئی ۔ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے ژوب کے علاقے سنزیلہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا – میڈیکل کیمپ میں کل 257 مقامی مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 87 مرد، 107 بچے اور 63 خواتین شامل تھے۔ تمام مریضوں کو طبی معائنہ کے ساتھ مفت ادویات، بلڈ ٹیسٹ اور مائینر آپریشنز کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ کے ساتھ علاقے کے غریب اور ضرورت مند سیلاب متاثرین میں مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا۔ مقامی عمائدین نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد اور راشن کی تقسیم کو سراہا اور اسے عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف قرار دیا۔

شیئر کریں