بلوچستان کی ساحلی پٹی گڈانی میں پاک فوج کی حمایت میں شاندار ریلی

کوئٹہ: بلوچستان کی ساحلی پٹی گڈانی میں پاک فوج کی حمایت میں شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی نے لسبیلہ کی تاریخ کی تمام ریلیوں کا ریکارڈ توڈ دیا ،ریلی میں 100 سے زائد گاڑِیوں کا قافلہ مختلف دیہاتوں کے ہزاروں لوگ شریک ہوئے ۔ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے میر مولابخش بزنجونے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں ملکی وقار کی سربلندی اور دفاع پاکستان میں افواج پاکستان کو نمایاں کامیابیاں ملی ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج واحد ادارہ ہے جس پر پوری قوم کو اعتماد ہے ،افواج پاکستان کے شہیدوں نے ملکی دفاع میں تاریخ رقم کی ہے ،پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بن چکا ہے۔میر ابرار بزنجو نے کہا کہ سماجی خدمت کے شعبے میں مختلف اوقات میں پاک فوج نے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں، ملک میں بحالی امن اور دہشت گردی کے خاتمے کا سہرا پاک فوج کے سر جاتا ہے ۔بزنجو قومی اتحاد کے سرپرست اعلی نے کہا کہ قدرتی آفات میں پاک فوج نے ریسکیو ریلیف آپریشن میں ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے قوم کا بچہ بچہ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہے ۔ریلی کے شرکا نے پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد آئی ایس آئی ۔ایم آئی زندہ باد اور لسبیلہ پولیس زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی گڈانی وڈیرہ ولی محمد گوٹھ سے شروع ہوئی اور کوئٹہ کراچی شاہراہ گڈانی موڈ پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی میں گڈانی کی تمام گوٹھوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اور معتبرین وڈیرہ راشد انور عزیز واجداد بزنجو نیشنل پیس کونسل گڈانی کے صدر وڈیرہ غنی بزنجو اور بزنجو قومی اتحاد کے ممبران اورعلاقائی لوگ بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی کے شرکا کیلئے لسبیلہ انتظامیہ اور منتظمین کیجانب سے سبیل اور لنگر کا بھی انتظام کیا گیاتھا۔