چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا ایئر اور نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

راولپنڈی :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیول ہیڈ کوارٹرز اور ایئر ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوروں کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اورپاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔جنرل ندیم رضا نے پاک بحریہ اور پی اے ایف کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک کی بحری اور فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ان کے عزم کو سراہا۔نیول اور ایئر چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ند رضاکی سہ فریقی سروسز کے درمیان مشترکہ تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں ایئر اور نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چاق و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔