جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی :جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار عمر حیات (عمر 39 سال، ساکن لاچی، کوہاٹ) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جا ری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔