اب امریکا پر الزام نہیں لگاتا،عمران خان کا یوٹرن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے امریکا سے تعلقات استوار کرنے کا عندیہ دے دیا۔برطانوی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے امریکا سمیت سب ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا امریکا کے ساتھ رشتہ آقا اور غلام کا رہا ہے، ہمیں کرائے کی بندوق کی طرح استعمال کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ قصوروار امریکا سے زیادہ ہماری اپنی حکومتیں ہیں۔امریکا پر پاکستان کے ساتھ ”غلام“ جیسا سلوک کرنے کا الزام لگانے کے باوجود عمران خان نے فنانشل ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اس کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ وہ اب امریکا پر ”الزام“ نہیں لگاتے اور دوبارہ منتخب ہونے پر ”باوقار“ تعلقات چاہتے ہیں۔