عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک، عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے بھی بہت بڑے کھلاڑی نکلے

عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک؛ عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے بھی بہت بڑے کھلاڑی نکلے،سابق وزیر اعظم خان کی ایک اور آڈیو ہیکرز کی جانب سے لیک کردی گئی جس میں وہ کہہ رہے کہ “آپ کو بہت بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ جناب اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا. انہوں نے مزید کہا کہ “اب سے لیکر 48 گھنٹے بہت اہم ہیں، اس میں بڑی چیزیں ہو رہی ہیں، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں جو ہم پبلک نہیں کر سکتے۔”ہارس ٹریڈنگ کے کھیلاڑی عمران خان نے مزید کہا کہ؛ پانچ ( ایم این ایز) تو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس ہیں پانچ، میں نے میسج دینا ہے کی وہ جو پانچ ہیں نہ وہ پانچ بڑے اہم ہیں اس کو کہیں کہ اگر وہ ہمیں پانچ اور لے دے، دس ہو جائیں تو یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے اور اس وقت قوم الارم ہوئی ہوئی ہے، لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح ہم جیت جائیں تو اس میں کوئی فکر نہ کریں کہ یہ غلط ہے یا ٹھیک ہے.” عمران نے آڈیو میں مزید کہا کہ کوئی بھی ہربہ ہو ایک ایک ( ایم این اے ) بھی اگر کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بہت فرق پڑے گا.