عمران خان کے الزامات پر ردعمل آگیا

اسلام آباد:ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں،الیکشن کمیشن ان کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اخلاق کا درس دینا بہت آسان ہے لیکن اس پر خود عمل کرنا مشکل عمل ہے۔الیکشن کمیشن کی تمام کارروائی بشمول توشہ خانہ کیس کھلی عدالت میں ہوتی ہے۔کمیشن کسی دبائو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق اپنے امور سرانجام دیتا رہے گا ۔