پشاور: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی:ملک بھر میں پاک فوج کا دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے پشاور متنی میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متنی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاعات پرآپریشن کیا،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک کردیا گیا، ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔