پاک بحریہ ماہی گیروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئےپرعزم

کراچی:پاک بحریہ ماہی گیروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے اورماڑہ کے قریب کھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ریسکیو آپریشن کے دوران القادر نامی کشتی پر موجود بیمار ماہی گیروں کو اورماڑہ میں پاک بحریہ کے ہسپتال درمان جاہ منتقل کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کشتی پر وفات پانے والے دیگر دو ماہی گیروں کی میتیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ ضرورت کی گھڑی میں ماہی گیروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔