آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ امریکہ، اہم ملاقاتیں اور باہمی امور پر گفتگو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ کے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوئیں ہیں جس دوران باہمی امور پر گفتگو بھی کی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ کے دورے کے دوران جنرل لائیڈ جیمز آسٹن (ریٹائرڈ) – سیکریٹری دفاع، مسٹر جیکب جیرمیا سلیوان، قومی سلامتی کے مشیر اور وینڈی روتھ شرمین – ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے حمایت پر امریکی حکام کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمارے عالمی شراکت داروں کی مدد پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے اہم ہوگی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کی طویل تاریخ ہے اور اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے بہتری کو جاری رکھیں گے۔