پاک فوج بحالی امن اور سماجی واقتصادی ترقی کیلئے مقامی لوگوں کی ہرممکن مدد کرے گی، کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہرحیات

راولپنڈی : کورکمانڈرپشاور نے میران شاہ کا دورہ کیا، کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہرحیات نے کہا کہ پاک فوج بحالی امن اور سماجی واقتصادی ترقی کیلئے مقامی لوگوں کی ہرممکن مدد کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کی میران شاہ آمد، جہاں پر کور کمانڈر پشاور سے اتمان زئی جرگہ کے عمائدین نے ملاقات کی۔کورکمانڈر پشاورنے علاقے میں قیام امن کیلئے بہادر قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہا۔ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کہا کہ پاک فوج مقامی لوگوں کی ہرممکن مدد کرے گی۔ عمائدین نے علاقے میں بحالی امن اور سماجی واقتصادی ترقی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ عمائدین نے کورکمانڈر کو غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔