وزیر اعظم یوتھ ہاکی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بنوں ڈویژن کے ٹرائلز مکمل

پشاور:وزیراعظم یوتھ ہاکی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں بنوں ڈویژن میں بوائز ٹرائلزمکمل ہوگئے ٹرائلز میں سوسے زائدکھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں 24 کھلاڑیوں کو منتخب کیاگیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عادل شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر فاصلاتی تعلیمی نظام ڈاکٹرنورذادہ،بنوں ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نعیم،کوچ برکت سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔،وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں صوبہ بھر میں مرحلہ وار ہاکی ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے سلسلے میں گزشتہ روز قاضی محب ہاکی سٹیڈیم بنوں میں ہاکی ٹرائلز کا انقعاد کیا گیا ٹرائلز میں بنوں ڈویژن کے سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹرائلز بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی امجد علی،ڈائریکٹر سپورٹس انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی وقاص احمد،محمد یونس اور عبدالخالق پر مشتمل تھی،سلیکشن کمیٹی کے مطابق چوبیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جس میں گول کیپر وسیم اور کلیم جبکہ فل بیک میں فیضان سمیع،عفنان،ذیشان بوستان کے نام فائنل کئے گئے اسی طرح ہاف بیک میں حسن رضاء،سہیل شیراز،عزیر اور ثاقب حیات جبکہ فارورڈز میں ثاقب خان،ساجد،محمد زبیر،مجیب اللہ،محمد طاہر،احمداللہ،فیضان خان،ندیم خان اور مامون الرحیم کا انتخاب کیا گیا،سلیکشن کمیٹی کے مطابق مصطفی،مزمل،سعد اللہ،فیصل خان،حسنین اور منیب قریشی کو سٹینڈ بائے پر رکھا گیا ہے۔واضح رہے بنوں ہاکی کے حوالے سے پوری دنیا میں پہچانی جاتی ہے کیونکہ اس مٹی نے ہاکی اولمپئینز جس میں بریگیڈیئر حمیدی،پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن رشید جونیئر،قومی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن قاضی محب اور اولمپئن فرحت خان جیسے کھلاڑی پیدا کئے جنہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام ہاکی دنیا میں روشن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اس کے اعلاوہ بنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں بین الا اقوامی کھلاڑی پیدا کئے ہیں جس کی وجہ سے بنوں کو ہاکی اکیڈمی کا درجہ حاصل ہے۔