شمالی وزیرستان:افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید

راولپنڈی:دہشت گردوں کی جانب سے پاک افواج کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان افغان بارڈ ر پار سے دہشت گردوں کی جانب سے پاک افواج کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دوتوئی کے عام علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کےجوانوں کی بھرپورجوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں جعفرآباد کے 34 سالہ نظر محمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ۔