بھارتی اداکارہ مقبوضہ کشمیر جاری مظالم پر بول پڑیں

نئی دہلی : بھارتی اداکارہ اور کانگرس جماعت کی رہنما ارمیلا ماٹونڈکر بھی مقبوضہ کشمیر کے خلاف مظالم پر بول اٹھیں۔ارمیلا ماٹونڈکر نے آرٹیکل 370 ہٹانے کے اقدام کو غیر انسانی قرار دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ میرے ساس اور سسر کشمیر میں رہتے ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔میرے شوہر نے اپنے والدین سے 22 دنوں سے بات نہیں کی۔بھارتی کانگریس رہنما ارمیلا ماٹونڈکر نے کہا کہ ساس اور سسر بلڈ پریشر اور زیابطیس کے مریض ہیں۔یہ بھی نہیں معلوم کہ اس عرصہ میں انہیں ادویات ملی ہیں یا نہیں۔خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں وادی کشمیر آج 26ویں روز بھی بھارتی فوج کے محاصرے میں ہے ۔وادی میں مسلسل کرفیو نافذ ہے اور کشمیر یوں کو بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کیلئے لاکھوں بھارتی فوجی بدستور تعینات ہیں۔