محمد عابد خان بہترین ناظم قرار

مردان(عبداللہ شاہ بغدادی)سابق ضلع ناظم مردان احتشام ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کے بدولت لوگوں کے مسائل ان کے دہلیزوں پر حل ہو تا تھا ضلع کونسل اور تحصیل کو نسلوں کے علاوہ نائبر ہوڈ اور ویلج کو نسلوں کے ناظمین اور کونسلروں کی کارکردگی بھی کسی سے پوشیدہ نہیں،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع مردان کے بلدیاتی نظام میں بہتر کارکردگی دکھانے والا نائبر ہوڈ کونسل باغ ارم ٹو مردان کے ناظم محمد عابد خان کو سرٹفیکیٹ پیش کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر نائبر ہوڈ کونسل باغ ارم ٹو کے نائب ناظم محمد یوسف اور کو نسلران کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پرانے چہروں کے علاوہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بھی بلدیاتی نظام کا حصہ بنے جس نے اپنی قابلیت اور محنت کی بدولت اپنے علاقوں میں ترقیاتی کا موں کے بچھانے کے علاوہ وہاں کے مکینوں کے مسائل احسن طریقے سے حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کئے جس کی زندہ مثال ناظم عابد خان ہے جس نے محدود وسائل کے باجود ریکارڈ تر قیاتی کام کیں۔ناظم عابد خان نے ضلع ناظم کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ بلدیاتی نظام کا حاتمہ ہوا لیکن علاقے کا خادم بن کر لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا۔