ہم شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، اے آر وائی نیوز کی وضاحت آگئی

اسلام آباد : اے آر وائی نیوز نے عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل کے فوج کے حوالے سے متنازعہ بیان سے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔اے آر وائی کے خاتون اینکر پرسن نے اپنے نیوزمیں کہا کہ 8 اگست کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل تجزیے کیلئے اے آر وائی نیوز پر آئے! شہباز گل نے جو الفاظ ادا کیے اور موقف اپنایا اے آر وائی اس کی سختی سے مذمت کرتا ہے ، اے آر وائی نیوز انتظامیہ اپنی پاک فوج، اس کے جوانوں اور افسروں کے ساتھ ہے، ادارے کا کہنا ہے کہ اے آر وائی اس بیان کی مذمت کرتا ہے، ادارے کے طور پر کبھی بھی اے آر وائی چینل کسی ادارے کے خلاف مہم کا حصہ بنا ہے اور نہ آئندہ بنے گا، اے آر وائی یہ ایک ایساچینل ہے جو ہمیشہ سے نہ صرف فوج کی عزت کرتا ہے بلکہ مضبوط فوج کا حامی ہے۔