برطانیہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی رائل ملٹری پریڈ کی تقریب میں شرکت

لندن: برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں پاسنگ آوٹ کی تقریب ہوئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل ملٹری پریڈ کی تقریب میں شرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سلامی دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نتے پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ پریڈ میں شرکت کرنے والے پاکستان کے پہلے آرمی چیف ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 41 غیرملکی کیڈٹس پاس آؤٹ ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ تھے جہاں انہوں نے چیف رائل ملٹری اکیڈمی میں بطور مہمان خصوصی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کرنا تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے دورے میں برطانوی فوجی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔