ڈی آئی خان:سیکورٹی فورسز نے کلاچی میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی کے علاقہ ٹکواڑہ (ملنگ) میں دہشتگردوں کےساتھ سیکورٹی فورسز کا مقابلہ‘ دہشتگردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ‘ 2دہشتگرد مارے گئے‘ تفصیلات کے مطابق کلاچی کے علاقہ ٹکواڑہ میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی‘ فائرنگ کے بعد پاک فوج نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کر دیا۔ آپریشن کے نتیجے میں ملزمان نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ پاک فوج کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عبدالرحمان ولد شاہ جہان سکنہ قلندر اور میرزمان ولد شیر زمان سکنہ کڑی ملنگ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کلاچی پولیس لائنز پر حملہ‘ پولیس موبائل پر فائرنگ کیساتھ ساتھ سیکورٹی فورسز پر کئی حملوں میں ملوث تھے