پی ٹی آئی رہنما شہباز گل گرفتار ، عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج،اسلام آباد پولیس

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اسلام آباد سے گرفتار ، بغاوت کا مقدمہ درج،اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شہبازگل کے خلاف تھانہ بنی گالا میں بغاوت پراکسانےکےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،انہوں نے ٹی وی ٹاک شو میں ریاستی اداروں کےسربراہان کیخلاف بیانات دیے تھے۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔