شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 4 جوان شہید

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملے میں 4 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ ہوا ہے، جس میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر، سپاہی خرم شامل ہیں، حساس اداروں نے خود کش حملہ آور اور سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں۔آئی ایس پی آر نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔