ہیلی کاپٹر حادثہ پر منفی پروپیگنڈا، تحقیقات کیلئے3 اداروں کے نمائندوں پر مشتمل 6 رکنی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد:پاک فوج کے ہیلی کاپٹر سے متعلق منفی پروپیگنڈا ،ایف آئی اے ، آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندوں پر مشتمل 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل،پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کریش حادثہ کے بعدسوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگنڈا مہم کے معاملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انکوائری ٹیم چار رکنی ممبران پر مشتمل ہے جس کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم محمد جعفر ہیں۔دیگر ٹیم ممبران میں انٹر سروسز انٹلیجنس( آئی ایس آئی )کے لیفٹیننٹ کرنل سعد،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی وقار نثار چودھری، ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار الدین سید، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران حیدر شامل ہیں۔انکوائری ٹیم افواج پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگنڈا مہم کے معاملے پر تحقیقات کرے گی۔