احصار فاؤنڈیشن کی جانب سے وادی تیراہ کے 4 ہزار متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم

پشاور: پاک فوج کی قربانیوں کے بعد خیبر پختونخوا کے قبا ئلی علاقوں میں جیسے ہی امن بحال ہوگیا اور نقل مکانی کرنے والوں ہزاروں خاندانوں کی اپنے گھروں کو واپسی ہوئی ہیں اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں12 سال کے طویل عرصے کے بعد علاقے میں واپس آنے والے 4 ہزار متاثرہ خاندانوں میں احصار فاؤنڈیشن کی جانب سےراشن تقسیم کیا گیا ،راشن میں آٹا،چینی،گھی اور دالیں شامل تھی، احصار فاؤنڈیشن کے ایگز یکٹو ڈائر یکٹر کاظم اللہ نے کہا کہ واپس آنے والے خاندانوں کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔