آئی ٹی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 101.36 فیصد اضافہ

اسلام آباد:ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے دوران 101.36 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجون 2022 تک کی مدت میں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 148 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے جومالی سال 2021 کے مقابلہ میں 101.36 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2021 میں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 73.5 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی،جون میں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 12.7 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں ملک میں سافٹ وئیرڈولپمنٹ کے شعبہ میں 45.6 ملین ڈالر، ہارڈوئیرڈولپمنٹ 1.1 ملین ڈالراورآئی ٹی خدمات کے شعبہ میں 101.3 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے۔مالی سال 2021 میں ملک میں ہارڈوئیرڈولپمنٹ کے شعبہ میں ایک لاکھ ڈالر، سافٹ وئیرڈولپمنٹ کے شعبہ میں 15.9 ملین ڈالر اورآئی ٹی خدمات کے شعبہ میں 57.5 ملین ڈالرکی براہ راست ٖغیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی