سوات ایکسپریس وے پر یوم استحصال کے حوالےسے بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی

پشاور: موٹروے پولیس کے زیر اہتمام یوم استحصال کے حوالےسے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف ڈی ایس پی موٹروے ظہرالدین بابر اور ایڈمن آفیسر فیض عالم کے زیر قیادت سوات ایکسپریس وے کیپٹن کرنل شیر خان انٹرچینج پر احتجاجی ریلی نکالی گئی ،شرکاء ریلی نے بھارتی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا ئے ،انہوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کی اصل خصوصی حیثیت بحال کرنے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں، بھارت کے اس اقدام کا مقصد مقبوضہ ریاست کی مسلم اکثریت کی آبادی کے تناسب کوتبدیل کرکے ہندووں کو آباد کرنا ہے اور اسوقت تک 42 لاکھ غیر ریاستی افراد کو ڈومیسائل جاری کر چکا ہے۔انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کامسلمہ حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائیں،حریت قائدین کی نظربندیوں ،گرفتاریوں اور سزائوں کا فوری خاتمہ کیا جائے،شرکائے ریلی اس بات کا اعادہ کیا کہ جب تک مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد نہیں ہو جاتی اس وقت تک کشمیری اور پاکستانی ان کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔تقریب کے آخر میں شہدائے کشمیر،شہدائے پاکستان، شہدائے پاک افواج اور غازیوں کی جرات مندی اور ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔